کیا آپ اپنے ادارے یا علاقے میں ترجمہ حکمت قرآن کلاسز چلانا چاہتے ہیں؟

جی ہاں!

آپ کی صلاحیت؟

آپ کا یہ جذبہ کہ  قرآن حکیم کی بشارت اور انذار انسانوں تک پہنچے ، انسان اپنی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت آخرت کی تیاری کو دیں اور انسانیت اپنے خالق کی طرف سے عطا شدہ اپنی رہنما کتاب کی عملی تعلیمات سے واقف ہو، قرآن کی دنیا میں داخل ہونے کیلئے بہت بڑی صلاحیت ہے۔ یہ آپ کیلئے انتہائی خوشنصیبی اور سعادت کی بات ہوگی کہ آپ کی اللہ تعالیٰ کے آخری پیغام کو انسانیت تک پہنچانے کے پیغمبری کام میں شریک ہو ر ہے ہیں۔

کام کا آغاز

آپ کے پاس گھر سے ملحق یا آپ کے ادارے میں ایک کمرہ مہیاہے یا محلہ کی مسجد میں آپ اس کام کا آغاز کریں۔ اپنے ساتھ کچھ عزیز یا دوست ملاکر تعلیمات قرآن کا پر اعتماد آغاز کریں۔ آپ جس ذات کی رضا اور محبت پانے کیلئے قرآن کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں، وہ آپ کی جستجو اور اخلاص کی صورت میں آپ کیلئے وسعت کے دروازے کھولتی جائے گی۔

مواد کی دستیابی

آپ جتنے ساتھی اس کام کیلئے آمادہ کر سکے ہیں ان کی مختصر تعارفی تفصیل فون نمبرز کے ساتھ حکمت قرآن انسٹیٹیوٹ کے پتہ پر روانہ کردیں، ان حضرات کیلئے آپ کو  لٹریچر روانہ کیا جائے گا۔

دیگر کورسز

آپ اور آپ کے ساتھی انسٹیٹیوٹ کے دیگر کورسز بھی کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے خواہشمند حضرات داخلہ فارم پر کرکے نیٹ پر یا خط و کتابت کے ذریعہ براہ راست رابطہ میں آئیں گے۔