اغراض و مقاصد
تحقیق و تدبر
۱۔ مقاصدِ وحی اور قرآن کے الاہیاتی اور سماجی شعور کو اجاگر کرنے کے لئے دانشوروں اور اسکالرز کو تحقیق، تعلیم اور تربیت کا ماحول اور مواقع مہیاکرنا۔
۲۔ علوم القرآن کی محقق کتابیں اور ترجمۃ القرآن کے عصری ایڈیشن شایع کرنا۔ اسلام کے اوریجنل تصورات کے فوائد سے انسانیت کو بہرہ ور کرنے کے لئے اداروں اور افراد کی رابطہ کاری سے مربوط دعوت کا نظام عمل میں لانا۔
۳۔ کْرہ ارض پرمثالی افراد کے ذریعے مثالی معاشرے کے قیام کی عملی صورتیں واضح کرکے امت تک پہنچانا۔
تعلیم و تربیت
۱۔ قرآن کی حکمت، قوانین،معاشیات، اخلاقیات اور دعوت کوبذریعہ تحقیق، تعلیم و تربیت منظم صورت میں پھیلانا۔
۲۔ اسلامی فکر کی حقیقی انسان دوست اقدار کی روح اور تاثیر سے انسانیت کو بہرہ ور کرنا۔
۳۔ سماج میں تبدیلی کے لئے مثالی افراد تیار کرنا اور قرآن و سنت کی رہنمائی سے جہد اور قربانی کے اقدار کی آبیاری کرنا۔
ابلاغ و تبلیغ
۱۔ قرآن مجید کی اپلائیڈ ایجوکیشن سے نوجوانوں کو واقف کرنا اور الاہیاتی اورسماجی شعور کو اشاعت اور ابلاغ کے ذریعے پھیلانا۔
۲۔قرآن حکیم کے اہم موضوعات پرکتابیں شایع کرنا اور دین اسلام کے اصل تصورات کی اشاعت اور ابلاغ کے لئے اداروں اور افراد کے درمیاں رابطہ کاری کرنا۔
۳۔ عصرِ حاضر کے علمی اور تربیتی تقاضوں کے مطابق حکمت قرآ ن کے اداروں کا نیٹ ورک قائم کرنا۔



