ابلاغ و دعوتِ قرآن

قرآن مجید کی تراجم و تفاسیر کی اشاعت کے ساتھ اس کو وسیع پیمانے پر لوگوں تک پہنچانے کے لیے انسٹیٹیوٹ کی طرف سے بساط بھر کوششیں کی جاتیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سندھ کے مختلف شہروں میں دعوت و حکمت قرآن کے دروس، لیکچر، کلاسز کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں ابلاغ و دعوت کے لیے تربیتی ورکشاپ منعقد کئے جاتے ہیں اور تعلیمی اداروں میں لیکچرز کے پروگرام عمل میں آتے ہیں۔