تراجمِ قرآن کی اشاعت

۱۔ حکمت قرآن انسٹیٹیوٹ کی طرف سے قرآن مجید کی ہدایت سے بہرور کرنے کے لیے سندھی اور اردو زبان میں قرآن مجید کے تراجم کی اشاعت کا وسیع بندوبست موجود ہے۔ سندھی زبان میں سندھی علماء کے معروف و مقبول تیرہ (۱۳) تراجم اور نو (۹) تفاسیر کی اشاعت کی جاچکی ہے۔ حکمت قرآن انسٹیٹوٹ کی طرف سے ایک اشاعت تحت اللفظ، بامحاورہ معنی کے ساتھ اور ایک اشاعت تشریحی ترجمہ کے ساتھ خاص طور پر شایع کرکے سندھ کے دور دراز علاقوں میں تک اس کی رسائی اور تدریس کا بندوبست کیا گیا ہے۔

اشاعت شدہ تراجم کا تفصیل

۱۔ ترجمہ قرآن مجید ، حضرت مولانا تاج محمود امروٹیؒ

۲۔ ترجمہ قرآن مجید، حضرت مولانا محمد مدنیؒ

۳۔ القرآن الکریم، مولانا عبدالکریم قریشی بیرشریف

۴۔ تشریحی ترجمہ قرآن مجید، علامہ علی خان ابڑو

۵۔  تشریحی ترجمہ قرآن مجید، علامہ عبدالمؤمن میمن

۶۔ ترجمہ قرآن مجید، محمدعثمان ڈیپلائی

۷۔ ترجمہ انوارالقرآن فی موضح القرآن، مولانا عبدالرحیم مگسی

۸۔ تحت اللفظ ترجمہ قرآن مجید، مولانا عبدالسلام سومرو

۹۔ تحت اللفظ ترجمہ قرآن مجید، استاد غلام رسول میمن

۱۰۔  ترجمہ قرآن مجید،  تحت اللفظ و با محاورہ ، حضرت سید تاج محمود امروٹیؒ و مولانا عبدالکریم بیرشریف

۱۱۔  ترجمہ قرآن مجید،  تحت اللفظ و با محاورہ ، حضرت سید تاج محمود امروٹیؒ و مولانا عبدالسلام سومرو

۱۲۔ ائین چیو اللہ تفہیمِ قرآن مجید علامہ علی خان ابڑو

۱۳۔ ترجمہ ترجمان القرآن، امام الہند مولانا ابوالکلام آزادؒ (اردو)

قرآن حکیم کے ان تراجم کو وسیع پیمانے پر سندھ میں پھیلانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ دعوتی مقاصد کے لیے  مخیر حضرات کے اشتراک سے پسماندہ علاقوں میں تراجم کی فی سبیل اللہ تقسیم اور طلباء کےلیے سبسیڈائیز ہدیے پر تقسیم کا بندوبست کیا جاتا ہے۔

شایع تفاسیر کی تفصیل

۱۔ تفسیر سہل البیان، مولانا مفتی عبدالوھاب چاچڑ

۲۔ تفسیر المنیر، علامہ علی خان ابڑو

۳۔ تفسیر  انوار القرآن، مولانا عبدالرحیم مگسی

۴۔ تفسیر تنویر الایمان، مولانا محمد عثمان نورنگزادہ

۵۔ تفسیر مفتاح رشد اللہ، حضرت پیر رشد اللہ پیر جھنڈہ (غیر مکمل)

۶۔  تفسیر الہام الرحمٰن، امام انقلاب مولانا عبیداللہ سندھیؒ (غیر مکمل)

۷۔ مجموعہ تفاسیر امام سندھیؒ، امام انقلاب مولانا عبیداللہ سندھیؒ (غیر مکمل) (اردو)

۸۔ تفسیر ترجمان القرآن، امام الہند مولانا ابوالکلام آزادؒ (اردو)

۹۔ تفسیر الفرقان فی معارف القرآن، خواجہ عبدالحی فاروقی (اردو)