سرگرمیاں
۱۔ قرآن مجید کے تراجم پڑھانے کیلئے وسیع پیمانے پرجہدو سعی۔
(الف) قرآن کے تراجم کی اشاعت کرکے سندھ کے مضافات اور شہروں ، مختلف اداروں اور تنظیموں کے افراد تک پہنچائے جاتے ہیں۔
( ب ) اداروں اور تنظیموں کے تعاون سے ملک کے مختلف حصوں میں وہاں کے مقامی لوگوں کے لئے درس حکمت قرآن کی کلاسیں چلائی جاتی ہیں۔
(ج ) تعلیم تدریس اور درس حکمت قرآن کے لئے مختلف ابلاغی طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔
۲۔ مختلف شعبوں سے وابستہ افراد اور طلباء کیلئے حکمت قرآن کی تعلیم کے تین فاصلاتی کورس اور مختلف ورکشاپ تربیتی کورسز کرائے جاتے ہیں۔
۳۔ حکمت قرآن کے موضوع پر ایک وسیع لائبریری اور انٹرنیٹ سے استفادہ کرنے کی سہولت موجود ہے۔
۴۔ حکمت قرآن اور قرآن کے الاہیاتی اور سماجی شعور کے حوالے سے سیمینار اور سمپوزیم کرائے جاتے ہیں اور وہاں پیش کردہ مقالوں کی اشاعت کی جاتی ہے۔
۵۔ حکمت قرآن اور قرآن کے الاہیاتی اور سماجی شعور پر تفاسیر اور کتب کی وسیع اشاعت کی جاتی ہے۔
۶۔حکمت قرآن انسٹیٹیوٹ کے طلباء کی تربیت اور تزکیے سے انہیں حکیم الاسلام اور مثالی انسان بنانے پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔
۷۔ حکمت قرآن انسٹیٹیوٹ سے قرآن کی تعلیمات کے داعی پیدا کرکے ان میں سماج سدھار اور دعوت کا اہم کردار ادا کرنے کا جذبہ موجزن کیا جاتا ہے۔
۸۔ دعوت قرآن کے حوالے سے وسیع اشاعتی سرگرمیاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔
۹۔ فارغ التحصیل علماء کیلئے حکمت قرآن کی اعلیٰ تعلیم کا کورس’’ تخصص حکمت قرآن‘‘ پڑھایا جاتا ہے، جس میں قرآن کی حکمت، قوانین، اصطلاحات، اخلاقیات، معاشیات اور قرآن کی دعوت میں بذریعہ اسپیشلائیزیشن حکیم اور مدبر عالم تیار کئے جاتے ہیں۔
۱۰۔ ’’تخصص حکمت قرآن‘‘ کے طلباء کو تحقیق، تحریر اور دعوت کے مقاصد کے لئے مکمل تربیت دی جاتی ہے، جس سے وہ اسلامی فکر کے لئے حقیقی سرمایہ ثابت ہو سکیں۔



