آڈیوز/وڈیوز

اللہ تعالیٰ کے نام اور اس کی صفات

کورس کوڈ: 00100

یہ دس اسباق پر مشتمل کورس ہے جو عالمِ اسلام کے ممتاز اسکالر پروفیسر جسٹس رٹائرڈ شہزادو شیخ (ہوسٹن یونیورسٹی، امریکا) کے لیکچرس پر مشتمل ہے۔

اس کورس میں تین بنیادی موضوعات بیان ہوئے ہیں:

(۱) اللہ تعالیٰ کا وہ تعارف جو قرآن حکیم میں اُس نے خود کروایا ہے۔

(۲) اللہ تعالیٰ کی صفات کا انسان کی عملی زندگی پر اثر۔

(۳) اللہ تعالیٰ کی تمام صفات اس کی رحمت کا باعث ہیں۔

غیر متبدل قوانین الٰہی

کورس کوڈ: 00101

یہ چھ اسباق پر مشتمل کورس ہے جو حکمت قرآن انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر الاستاذ ابوالفضل نور احمد پڑھاتے ہیں:

اس کورس میں تین بنیادی موضوع بیان ہوتے ہیں:

 

(۱) اللہ تعالیٰ کے خلق اور امر کے قانون کس طرح کام کرتے ہیں۔

(۲) اللہ تعالیٰ کے وہ قوانین جو کبھی تبدیل نہیں ہوسکتے۔

(۳) اللہ تعالیٰ کی مہربانیوں کا قانون کس طرح کام کرتا ہے۔

اہم اصطلاحات قرآن

کورس کوڈ: 00102

یہ دس اسباق پر مشتمل کورس ہے جو پروفیسر مولانا محمد انس راجپر پڑھاتے ہیں۔

اس کورس میں تین بنیادی موضوعات پڑھائے جاتے ہیں:

(۱) قرآن حکیم کے اہم اصطلاحات کی لغات القرآن کے حوالہ سے اوریجن کیا ہے؟

(۲) قرآن حکیم نے ان اصطلاحات کی خود کون سی معنی کو تصریف آیات کے ساتھ اختیار کیا ہے؟

(۳)اقامت دین اور مقاصد وحی کی روشنی میں ان اصطلاحات کا مدعا کیا ہے؟

ٹین ایجز عملی اسلام

کورس کوڈ: 00103

یہ بیس اسباق پر مشتمل کورس ہے جو حکمت قرآن انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر الاستاذ ابوالفضل نور احمد پڑھاتے ہیں:

(۱) اس کورس میں ایمانیات، مبادیات و ارکان اسلام کو مسلمان نوجوانوں کے اطلاقی اور عملی پہلوؤں کو بیان کیا گیا ہے۔

 (۲) اسلام کی معاشی، اخلاقی، معاشرتی تعلیم کو نوجوان کی رہنمائی کے لیے واضح کیا گیا ہے۔

(۳)مقاصدِ قرآن، دعوت دین اور اسوہ حسنہ کی تربیت نوجوانوں کے لیے بطور رہنما  سکھائی گئے ہیں ۔