قرآن حکیم کے الٰہیاتی اور سماجی شعور کی تعلیم، تربیت اور دعوت کا عصری ادارہ
اصطلاحات قرآن، قوانینِ قرآن، معاشیاتِ قرآن اور اخلاقیاتِ قرآن کی اعلیٰ تعلیم
قرآن کے موضوع پر ہائر ایجوکیشن/تخصص کا یہ پہلا ادارہ ہے، جہاں مدارس کے فارغ التحصیل علماء اور دیگر شعبوں کے گریجوئیٹس کو قرآن مجید کی حکیمانہ تعلیمات کے ایک جامع کورس کی تعلیم دی جا رہی ہے۔
تعارف
اصطلاحات قرآن، قوانینِ قرآن،معاشیاتِ قرآن اور اخلاقیاتِ قرآن، قرآن کےعملی الاہیاتی اور سماجی شعور اور حکمت کی اعلیٰ تعلیم کیلئے حکمت قرآن انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا ہے تاکہ مسلمانوں کی موجودہ سماجی ابتری کی صورتحال میں ان کی عصری عملی رہنمائی ہو سکے۔ حکمت قرآن کے موضوع پر ہائر ایجوکیشن/تخصص کا یہ پہلا ادارہ ہے، جہاں مدارس کے فارغ التحصیل علماء اور دیگر شعبوں کے گریجوئیٹس کو قرآن مجید کی حکیمانہ تعلیمات کے ایک جامع کورس کی تعلیم دی جا رہی ہے۔
قرآن کا سماجی شعور کیا ہے؟
انسان اپنی تخلیق سے لے کر اب تک اپنی تمدنی اور سماجی زندگی میں جن مراحل سے گذرا ہے اس میں اس کی چار فطری حیثیتیں تمام انسانی دنیا میں مسلم رہی ہیں۔ قرآن حکیم نے انسان کی ان چار حیثیتوں کے حدود قرائن کا
اس درسگاہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے علوم اسلامیہ کی ادنیٰ سے اعلیٰ درجات تک معیاری تعلیم دی جاتی ہے، اور جدید علوم وفنون کی پہلی جماعت سے میٹرک تک تعلیم کا بھی خصوصی انتظام ہے۔ ایک سو سے زائد مدرسین و علمائے کرام تعلیم دے رہے ہیں، تقریباً تین ہزار طلباء و طالبات کراچی، سندھ، بلوچستان، پنجاب، سرحد، کشمیر، سری لنکا، بنگلہ دیش، برما، ایران، افغانستان، وسط ایشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ترکی، خلیجی ریاستوں، افریقہ، یورپ، امریکہ اور کینیڈا وغیرہ کے زیر تعلیم ہیں، جن میں سے فی الحال تقریباً ۱۵ سوسے زائد طلبہ کے طعام و قیام، کتب اور جملہ ضروریات کا انتظام جامعہ دارالعلوم کراچی کی طرف سے مفت کیا جاتاہے۔



